میرا اسکارف آپ کی نگاہ میں کیا معنی رکھتا ہے؟
لاشعوری تعصب ایک ایسا عمومی عمل ہے جو ہماری معاشرتی اقدار کا حصہ بن چکا ہے اور اس کی وجہ سے ہم بہت سارے ایسے مفروضوں کا شکار ہوچکے ہیں جن کا تعلق محض ہماری تربیت اورابتداء سے اثرانداز ہونے والےعوامل سے ہے۔ یہ پوشیدہ تعصب ہر شے پر اثرانداز ہوتا ہے، اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم اس بارے میں سنجیدگی سے غور کریں، اور بہتر سوچ اور ذہانت کا مظاہرہ کریں۔ اس پرمزاح اور سچائی سے بھرپور گفتگو میں یاسمین عبدالمجید نے ایک اچھوتے انداز سے ہم سب کو چیلنج کیا ہے کہ ہم اپنے بنیادی تصورات سے بالاتر ہوکر سوچنا شروع کریں۔
