سنیتا کرشنن نے اپنی زندگی جنسی غلامی کے شکار بچوں اور عورتوں کے بچاو اور بحالی کے لئے وقف کی ہوئی ہے، جنسی غلامی، لاکھوں ڈالرز کا پھیلاو رکھنے والی یہ بین الاقوامی منڈی۔ اس متاثر کن گفتگو میں سنیتا تین کہانیاں سنارہی ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ خود پر گزرنے والی قیامت بھی بیان کررہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ذریعے ان کا مقصد انسانوں کے ساتھ ہونے والے اس بہیمانہ سلوک کی جانب عام آدمی کی توجہ مبذول کروانا ہے، اور ایک کوشش ہے کہ معاشرہ کو ان بے آسرا لوگوں کی مدد کے لئے آمادہ کیا جاسکے۔

