سورج ایک گھنٹے میں اس دھرتی پر اتنی توانائی منتقل کرتا ہے جتنی پوری انسانیت ایک پورے سال میں استعمال کرتی ہے۔ ہم کس طرح اس طاقت کو ہر جگہ اور ہر انسان کی دسترس میں لا سکتے ہیں۔ شمسی آلات کی ڈیزائنر مرجان وان اوبل دکھا رہی ہیں کہ کس طرح وہ روزمرہ استعمال کی اشیا مثلاً میزوں کی سطح اور شیشوں کو بہترہن شمسی سیلوں میں تبدیل کر رہی ہیں۔ وہ بتا رہی ہیں کہ کس طرح کسی بھی سطح کو ایک بجلی پیدا کرنے والے مرکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

