اداروں میں افسر ماتحت کے فرق کو اب بھول جائیں
اداروں میں عام طور پر کام کرنے کی روایت سپر چکن ماڈل پر ھے، ان چند ملازمین کی بہت اھمیت ھوتی ھے جو دوسروں سے بہت بہتر کام کرتے ھیں۔ لیکن وہ ٹیم جو بہت اعلٰی کام کے لیے جانی جاتیں ھیں، وہ اس طرز پر کام نہیں کرتیں۔ بزنس رہنما مارگریٹ ہیفرنین کی سوچ یہ ھے کہ معاشرتی بندھن — جہاں کافی کے وقفے میں ہر فرد دوسرے سے مدد طلب کرتا ھے — ایسے ادراے بہت اعلی نتائج دیتے ھیں۔ یہ ایک انتہائی مختلف سوچ ھے، جو ھمیں بتاتی ھے کہ ھم بہترین کام کیوں کرتے ھیں، اور رہنما ھونے کا مطلب کیا ھے۔ کیونکہ جیسے ہیفر نین کہتی ھے، خیالات اداروں کے پاس نہیں لوگوں کے پاس ھوتے ھیں۔
