جنگ کی تباہی جنگ کے خاتمے کے ساتھ ختم نہیں ہو جاتی. 2006 کی 34 روزہ اسرائیل - حزب اللہ جنگ میں کوئی 40 لاکھ گچھا بم لبنان پر گرائے گئے جس سے اندھا دھند ہلاکتیں ہوئیں. خطرہ ابھی باقی ہے کہ کچھ بم پھٹنے سے رہ گئے تھے اور ابھی غیر فعال ہیں، جس کسی کا ان سے سامنا ہوا وہ مارا جا سکتا ہے یا معذور ہو سکتا ہے۔ اس گفتگو میں فٹوگرافر اور ٹیڈ ساتھی لورا بوشنک گچھا بم کے معذورین کی دل دہلا دینے والی تصاویر ہمیں دکھا رہی ییں اور پوچھ رہی ہیں ان سے جو ابھی بھی یہ بنا رہے ہیں اور استعمال کرتے ہیں، بشمول امریکہ کے، کہ وہ اس کو ترک کریں-

