اِن خواتین کے لیے پڑھنا ایک دلیرانہ عمل ہے
دنیا کے کچھ حصوں میں، نصف خواتین پڑھنے لکھنے کی بنیادی صلاحیت سے محروم ہیں۔ وجوہات مختلف ہیں، لیکن بہت سی صورتوں میں، باپ، شوہر، حتٰی کہ مائیں بھی خواندگی کو اہمیت نہیں دیتیں۔ فوٹوگرافر اور ٹیڈ فیلو لارا بوشانک نے کئی ممالک کا سفر کیا بشمول یمن، مصر اور تیونس تاکہ روشنی ڈال سکیں بہادر خواتین پر— سکول کی لڑکیاں، سیاسی کارکنان، 60 سالہ مائیں — جو شماریات کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
