متنازعہ ویب سائٹ وکی لیکس بہت ہی خفیہ دستاویز اور ویڈیوز اکٹھا کرتی اور انہیں شائع کرتی ہے۔ اس کے با نی جولیان اسانج ، جن کو مبینہ طور پر امریکی حکام نے کئی بار تفتیش کیلئے طلب کیا ، نے TED کے کرس انڈرسن سے اس سلسلے میں بات کی کہ سائٹ کیسی کام کرتی ہے، اس نے اب تک کیا کچھ کیا ہے۔۔ اوران کا محرک کیا ہے۔انٹرویو میں بغداد میں حالیہ امریکی حملے کی ہولناک ویڈیو بھی شامل ہے۔
