کس چیز نے ڈیوڈ سینگیھ کو مجبور کیا کہ وہ آرامدہ متبادل مددگار اعضاء بنائیں؟ انہوں نے سیرالیون میں پرورش پائی، اور ایک سفاکانہ جنگ کے بعد، بہت سارے لوگ، جن سے یہ محبت کرتے ہیں، ان لوگوں کے اعضاء نہیں بچے تھے- جب انہوں نے دیکھا کہ بہت سارے لوگ، جن کے پاس متبادل مددگار اعضاء بھی ہیں، وہ ان کو استعمال نہیں کرتے، تو انہوں نے اس کی وجہ دریافت کرنے کی کوشش کی — اور اپنی ایم- آئی- ٹی لیب کی ٹیم کے ہمراہ، اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی-
