کیسے تعلیم میری زندگی کے آغاز نو میں مددگار بنی
اس سے بڑھ کر کوئی اور آزادی نہیں کہ آپ اپنے مقصد حیات سے آشنا ہوجائیں، یہ کہنا ہے تعلیم کی وکیل اشویتھا شیٹی کا۔ ہندوستان کے دیہی علاقے کے ایک غریب خاندان میں پیدا ہونے والی شیٹی نے اپنے حالات اور معاشرتی بندشوں کو کبھی اپنے خوابوں کی راہ میں رکاوٹ یا احساس کی خاموشی کا ذریعہ نہیں بننے دیا۔ اس تقریر میں وہ بتا رہی ہیں کہ کس طرح انھوں نے تعلیم کی طاقت سے خودشناسی کی منزلوں کو طے کیا -- اور اپنی کاوشوں سے دیگر دیہاتی جوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد دے رہی ہیں۔ شیٹی کا کہنا ہے کہ ’’ہم سب ایک معاشرتی حقیقت میں پیدا ہوتے ہیں اور اس پر اندھا یقین کرتے ہیں، مگر پھر کچھ ایسا ہوتا ہے جو ہمیں جگا دیتا ہے اور پھر ایک نئی دنیا کے در ہم پر کھلنے لگتے ہیں۔"

