سیکسٹنگ یعنی جنسیات پر مبنی ایسی گفتگو جو موبائل فونز یا انٹرنیٹ چیٹ کے ذریعے ہو۔ یہ بھی دوسرے بہت سے کاموں کی طرح جو باعث لذت ہوں، مگر ساتھ ساتھ نقصانات بھی رکھتے ہوں۔ ایمی ایڈیلے ہیسینوف اپنی اس گفتگو میں ہدف بنا رہی ہیں سیکسٹنگ کی عوامی میڈیا میں شمولیت اور قانون اور تعلیم میں اس کے عمل دخل کے اثرات کو۔ وہ بتا رہی ہیں اس کے مضمرات سے بچنے کے عملی حل، کہ کس طرح لوگ اور ٹیکنیکل کمپنیاں حساس اور بدنام کرسکنے والی معلومات اورڈیجیٹل فائلوں کو بچانے کے اقدامات کرسکتی ہیں۔
